فیصل آباد ٹریفک پولیس کا کم عمر ڈرائیورز کے خلاف کریک ڈائون،5 لاکھ روپے کے جرمانے کر دئیے

منگل 17 اکتوبر 2017 20:44

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اکتوبر2017ء) سٹی ٹریفک پولیس نے 17سو 84کم عمر ڈرائیورز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں ایک ماہ میں 05لاکھ 52ہزار روپے کے بھاری جرمانہ جات کردئیے جبکہ دوران ڈرائیونگ موبائل فون سننے پر 29سو 78افراد کو 10لاکھ15ہزار 100روپے کے بھاری جرمانہ جات کر دئیے گئے 18سال کی عمر سے پہلے ڈرائیونگ کرنا قانون کے مطابق جرم ہے جس پر خصوصی مہم جاری ہے اسی طرح گاڑی چلاتے ہوے موبائل فون سننے سے ڈرائیونگ سے توجہ ہٹ جاتی ہے اور یہ فعل حادثات کا موجب بنتا ہے ان خیالات کا اظہار چیف ٹریفک آفیسر بقاء محمدبگٹی نے کیا انہوں نے اس حوالے سے ضلع بھر کے ٹریفک وارڈنز کو کارروائی بلاامتیا ز جاری رکھنے کی ہدایت بھی کی تفصیلات کے مطابق کم عمر ی میں ڈرائیونگ کرنے پر ٹریفک وائیلشن کوڈ 16کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لائی جاتی ہے جبکہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کوڈ 19کے تحت دوران ڈرائیونگ موبائل فون سننے پر کارروائی عمل میں لائی جاتی ہے شہر ی دونو ں ٹریفک وائیلشن کی خلاف ورزی سے بچیں اور مہذب انداز سے اپنی گاڑیوں کو چلائیں

متعلقہ عنوان :