جم خانہ کلب کا افتتاح اگلے ماہ یکم نومبر کو کر دیا جائے گا، ڈپٹی کمشنر سر گودھا

تین منزلہ عمارت کی تعمیر پر بارہ کروڑ کے اخراجات ہورہے ہیں

منگل 17 اکتوبر 2017 20:43

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اکتوبر2017ء) ڈپٹی کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کہاہے کہ سرگودہا جم خانہ کلب کی تعمیرتکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہوچکی ہے ۔ جم خانہ کلب کا افتتاح اگلے ماہ یکم نومبر کو کیا جارہا ہے ۔ تین منزلہ عمارت کی تعمیر پر بارہ کروڑ کے اخراجات ہورہے ہیں جم خانہ کلب سے ملحقہ ریسٹ رومز کی تعمیر اور ماڈل ٹائون میں شوٹنگ اور رائیڈنگ کلب بھی مکمل کئے جارہے ہیں سرگودہا جم خانہ کلب کی تعمیر کیلئے 8 کمیٹیاں تشکیل دیدی گئی ہیں جس سے کام کی رفتار او ر کوالٹی میں نمایاں بہتری پیدا ہوگی ۔

انہوں نے یہ بات سرگودہا جم خانہ کلب کے بورڈ آف گورنر کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے بتائی ۔ اجلاس میں جم خانہ کلب کے اخراجات اور آمدنی کے بارے میں تفصیلات پر غور کیا گیا اجلاس کو بتایا گیا کہ کلب کی ممبر شپ 729 تک پہنچ چکی ہے ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں کلب کے تعمیراتی کام کے معیار اوررفتار پر اطمینان کا اظہار کیا گیا جم خانہ کلب کی تعمیر کے حوالہ سے آٹھ کمیٹیوں کی تشکیل کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیاان کمیٹیوں میں بستی کمیٹی ، فرنیچر کمیٹی ، ریکروٹمنٹ کمیٹی ، ماڈل ٹائون ڈویلپمنٹ کمیٹی ، سوئمنگ پول کمیٹی ، لان ڈویلپمنٹ کمیٹی ، کچن کمیٹی اور دروازوں کی خریداری کیلئے کمیٹیوں کی تشکیل شامل ہے۔