سرگودھا، محکمہ اینٹی کرپشن نے ڈرگ انسپکٹرجونیئرکلرک سمیت تین افراد کے خلاف کرپشن، جعل سازی، جعلی لائسنس بنانے کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا

منگل 17 اکتوبر 2017 20:43

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اکتوبر2017ء) اینٹی کرپشن سرگودھانے ڈرگ انسپکٹرجونیئرکلرک سمیت تین افراد کے خلاف کرپشن، جعل سازی، جعلی لائسنس بنانے کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا۔تفصیلات کے مطابق ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا کو میانوالی کے رہائشی عبدالرحمن خان نے درخواست گزاری کہ خالدپرویز، ڈرگ انسپکٹر، حفیظ جونیئر کلرک، محمد نواز، پروپرئیٹر راحیل میڈیکل سٹور میانوالی نے جعل سازی اور ملی بھگت سے حکومت پنجاب کو پرچیزکی مد میں لاکھوں روپے کا نقصان پہچایا ہے اور اس کے علاوہ انہوں نے بوگس جعلی لائسنس جاری کیے ۔

ان کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے۔ جس پر ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا نے عصمت اللہ بندیال، سرکل آفیسر، اینٹی کرپشن میانوالی کو انکوائری آفیسر مقرر کیا۔

(جاری ہے)

جس پر انکوائر ی آفیسر نے انکوائری کی اور رپورٹ ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا کو پیش کی جس پر ریجنل ڈائریکٹر، اینٹی کرپشن سرگودھا نے خالد پرویز، ڈرگ انسپکٹر، حفیظ، جونیئرکلرک اور محمد نواز پروپرئیٹر راحیل میڈیکل سٹور میانوالی کے خلاف کرپشن، جعل سازی، جعلی لائسنس بنانے کے الزام میں مقدمہ درج کرنے کے احکامات دیئے۔

ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا نے مزیدحکم دیا کہ ڈاکٹر محمد فاروق،سی ای اواور دیگر کے کردار کا تعین دوران تفتیش کیا جائے۔ ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا نے مقدمہ کی تفتیش اسسٹنٹ ڈائریکٹر(تفتیش) اینٹی کرپشن خوشاب سپرد کی ۔ اورتفتیشی آفیسر کوہدایت کی کہ وہ مقدمہ کی تفیش میرٹ پریکسوکرے۔

متعلقہ عنوان :