سرگودھا ،اربوں روپے کی کرپشن میں ملوث پٹواری کیخلاف کرپشن کیس نیب میں بھیجنے کا فیصلہ

منگل 17 اکتوبر 2017 20:43

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اکتوبر2017ء) اربوں روپے کی کرپشن میں ملوث اسلم پٹواری کیخلاف کرپشن کیس نیب میں بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق محکمہ اینٹی کرپشن کی طرف سے محکمہ مال سرگودہا کا مشہور پٹواری بادشاہ محمد اسلم کیخلاف کرپشن کے درج ہونے والے مقدمہ میں دوران تفتیش اربوں روپے کی بے ضابطگیاں اور کرپشن کے ملنے والے ثبوت اور جعلی اسناد میں بھرتی کے انکشاف کے بعد کیس کو نیب میں بھیجنے کا حتمی فیصلہ کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ اپنے خلاف درج کیس کے بعد اسلم پٹواری کئی ماہ سے روپوش ہے۔ جس کی گرفتاری کیلئے اینٹی کرپشن اور ایف آئی اے حکام بھرپور کوششیں کررہی ہے۔ انٹی کرپشن حکام نے بتایا ہے کہ ملزم کا بیرون ملک فرار ہونے کا پروگرام ناکام بنادیا گیا ہے۔ اس ضمن میں ایف آئی اے حکام کارروائی کررہے ہیں جبکہ مزید کارروائی جلد عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :