ٹینس کی نئی عالمی رینکنگ جاری، رافیل نڈال بدستور پہلے نمبر پر ، فیڈرر کا دوسرانمبر

کروشیا کے مارین سلچ ایک درجہ ترقی سے الیگزینڈر زویریو کی جگہ چوتھی پوزیشن پر فائز ہوگئے

منگل 17 اکتوبر 2017 20:43

ٹینس کی نئی عالمی رینکنگ جاری، رافیل نڈال بدستور پہلے نمبر پر ، فیڈرر ..
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اکتوبر2017ء) اے ٹی پی ٹینس کی نئی عالمی رینکنگ جاری کردی گئی۔ کروشیا کے مارین سلچ ایک درجہ ترقی سے الیگزینڈر زویریو کی جگہ چوتھی پوزیشن پر فائز ہوگئے۔تازہ ترین اے ٹی پی رینکنگ میں کروشیا کے مارین سیلچ ایک درجہ ترقی سے الیگزینڈر زویریو کی جگہ چوتھی پوزیشن پر فائز ہوگئے۔

(جاری ہے)

ڈومینیک تھیام نے ایک درجہ ترقی سے نوواک جوکووچ کو ساتویں پوزیشن پر پہنچا دیا۔

گریگور ڈیمٹروف کو ایک درجہ بہتری سے آٹھویں پوزیشن مل گئی جبکہ ایک درجہ تنزلی نے اسٹینسلاس وورینکا کو نویں نمبر پر پہنچادیا۔اسپین کے رافیل نڈال بدستور پہلے نمبر پر ہیں۔ سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر کا نمبر دوسرا ہے۔ خواتین کی ڈبلیو ٹی اے رینکنگ میں سیمونا ہالیپ سرفہرست ہیں۔ اینجلیک کیربر نے ایک درجہ ترقی سے ڈومینیکا سیبلکووا کو بارہویں پوزیشن پر دھکیل دیا۔

متعلقہ عنوان :