کراچی میں قومی رینکنگ سنوکر چمپئن شپ کا آغاز ہو گیا

چیمپیئن شپ میں سابق ورلڈ چمپئن محمد آصف سمیت 24 سینئر اور جونئیرز کھلاڑی ٹائٹل کے حصول کے لئے کوشاں

منگل 17 اکتوبر 2017 20:37

کراچی میں قومی رینکنگ سنوکر چمپئن شپ کا آغاز ہو گیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اکتوبر2017ء) پاکستان بلئیرڈ اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن کے تحت کراچی میں قومی رینکنگ سنوکر کا مقابلہ سج گیا۔

(جاری ہے)

چیمپیئن شپ میں سابق ورلڈ چمپئن محمد آصف سمیت 24 سینئر اور جونئیرز کھلاڑی ٹائٹل کے حصول کے لئے کوشاں ہیں کیونکہ پہلی دوسری اور تیسری پوزیشن کے کیوئسٹ ورلڈ کپ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے جائیں گے۔ اگلے ماہ ہونے والے میگا ایونٹ میں جونئیرز بھی قومی ٹیم کا حصہ بننے کے لئے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہے ہیں۔ تیسری قومی رینکنگ اسنوکر چمپئن شپ کا فائنل 20 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :