محمد حفیظ نے منفرد ریکارڈ اپنے نام کر لیا

محمد حفیظ نے اپنے ون ڈے کیریئر میں 1200 اوورز کیے جن میں انہوں نے کوئی نو بال نہیں کی

منگل 17 اکتوبر 2017 20:37

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اکتوبر2017ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل رانڈر محمد حفیظ نے منفرد ریکارڈ اپنے نام کر لیا ۔ محمد حفیظ نے اپنے ون ڈے کیریئر میں 1200 اوورز کیے جن میں انہوں نے نو بال نہیں کی ۔سری لنکا کیخلاف کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میں میچ میں محمد حفیظ کے اپنے کوٹے کے مقررہ 10 اوورز میں 24 رنز کے عوض ایک وکٹ حاصل کی اور ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

(جاری ہے)

قومی ٹیم نے سری لنکا کو دوسرے ون ڈے میں32 رنز سے شکست دی ہے ۔محمد حفیظ نے تاحال پاکستان کی جانب سے 192 میچز کھیلے جن میں انہوں نے 135 وکٹیں حاصل کی ۔ آف اسپنر بائیں ہاتھ کے بلے بازوں کیخلاف عمدہ بالنگ میں اپنی مثال آپ ہیں اور نئی گیند سے بھی بلے بازوں کو تگنی کا ناچ نچایا ہیمحمد حفیظ کے کیرئیر کو زوال اس وقت آیا جب2015 میں ان پر بالنگ ایکشن کی وجہ سے ایک سال کیلئے گیند بازی کرنے پر پابندی لگ گئی۔ سال بعد انہوں نے اپنے بالنگ ایکشن کو ٹھیک کیا اور اب وہ ٹیم کی کامیابی میں اپنی بالنگ سے اہم کردار ادا کررہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :