الیکشن کمیشن میں مالی اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے والے اراکین کو اسمبلی سیکرٹریٹ نے اجلاس میں شرکت سے روک دیا

منگل 17 اکتوبر 2017 20:16

الیکشن کمیشن میں مالی اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے والے اراکین کو ..
اسلام آباد: (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 اکتوبر2017) الیکشن کمیشن میں مالی اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانےکامعاملہ پر اسمبلی سیکرٹریٹ نے الیکشن کمیشن کی جانب سے رکنیت معطل کرنے والے ارکان کو اجلاسوں میں شرکت سے روک دیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابقاسمبلی سیکرٹریٹ نے معطل ارکان کو اجلاسوں میں شرکت سے روک دیا ہے تاہم اسمبلی سیکرٹریٹ کا کہنا ہے کہ رکنیت بحال ہرنے پر ہی ارکان کو اجلاس میں شرکت کی اجازت دی جائیگی۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے مالی اثاثہ جات کی تفصیلات جمع نہ کروانے پر الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے 71 اور سینیٹ کے 7اراکین کی رکنیت معطل کردی ہے۔ جس میں کیپٹن(ر) محمد صفدر سمیت عائشہ گلالئی اور مزید اراکین شامل ہیں۔