رینجرز نے کراچی میں سیاسی جماعت، لیاری گینگ وار اور دیگر جرائم میں ملوث 11ملزمان کو گرفتار کرلیا

منگل 17 اکتوبر 2017 20:37

رینجرز نے کراچی میں سیاسی جماعت، لیاری گینگ وار اور دیگر جرائم میں ..
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2017ء) پاکستان رینجرز سندھ نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران سیاسی جماعت، لیاری گینگ وار اور دیگر جرائم میں ملوث 11ملزمان کو گرفتار کرکے غیر قانونی اسلحہ، ایمونیشن، مسروقہ سامان اور منشیات برآمد کرلی۔

(جاری ہے)

ترجمان رینجرز سندھ کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق رینجرز سندھ نے عیدگاہ، کلاکوٹ، درخشاں، گڈاپ، بغدادی، کلری، کورنگی انڈسٹری ایریا میں کارروائیوں میں 11 ملزمان محمد آصف عرف پکوڑا، سلمان عرف مایا، کبیر عرف چھوٹو، محمد فاروق، محمد حسن عرف لنگڑا، نورسلیم، محمد راشد، وقار احمد، یاسر، محمد قاسم اور سلیم ابراہیم کوگرفتار کر کے ان کے قبضے سے غیرقانونی اسلحہ، موبائل فون، منشیات اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا۔

اعلامیہ میں مزید بتایا گیا کہ گرفتار ملزمان کا تعلق ایم کیو ایم لندن، لیاری گینگ وار سے ہے ملزمان بتھہ خوری، ہوائی فائرنگ، ٹارگٹ کلنگ، اسٹریٹ کرائمز، ہتھیاروں کی غیر قانونی خرید و فروخت، موبائل فون چھینیا، منشیات فروشی سمیت متعددوارداتوں میں ملوث ہیں۔ ملزمان کو قانونی چارہ جوئی کے لیے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :