انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی

منگل 17 اکتوبر 2017 20:28

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2017ء) انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی ۔

(جاری ہے)

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق منگل کو انٹر بینک میں3پیسے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید105.38روپے سے بڑھ کر105.41روپے اور قیمت فروخت105.43روپے سے بڑھ کر 105.46روپے ہو گئی تاہم مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید106.80روپے اور قیمت فروخت107روپے پر بدستور برقرار رہی ۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں35پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے یورو کی قیمت خرید125.75روپے سے کم ہو کر125.40روپے اور قیمت فروخت 127روپے سے کم ہو کر126.65روپے ہو گئی اسی طرح 75پیسے کی نمایاں کمی سے برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید141.50روپے سے کم ہو کر140.75روپے اور قیمت فروخت142.75روپے سے کم ہو کر 142روپے پر آگئی ۔

متعلقہ عنوان :