وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک سے رکن قومی اسمبلی کرنل امیر الله خان مروت نے پختونخوا ہائوس اسلام آباد میں ملاقات

منگل 17 اکتوبر 2017 20:28

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک سے رکن قومی اسمبلی کرنل امیر الله ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2017ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک سے رکن قومی اسمبلی کرنل امیر الله خان مروت نے پختونخوا ہائوس اسلام آباد میں ملاقات کی اور اُن سے لکی مروت کے مسائل بالخصوص یونیورسٹی کے قیام کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔امیر اللهمروت نے لکی مروت یونیورسٹی کے قیام کو سراہتے ہوئے کہاکہ اس میں گزشتہ دو سال سے کلاسوں کا اجراء اعلیٰ تعلیم کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔

(جاری ہے)

انہوںنے یونیورسٹی کے اپنے الگ کیمپس کی تعمیر پر کام تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔ا س موقع پر محکمہ اعلیٰ تعلیم کے چیف پلاننگ آفیسر محمد زمان خان نے وزیراعلیٰ اور امیر الله مروت کو یونیورسٹی کے سلسلے میں اب تک کی پیش رفت سے آگاہ کیا۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ لکی مروت یونیورسٹی کے الگ کیمپس کی تعمیر پر کام تیز کیا جائے تاکہ جنوبی اضلاع کے دورافتادہ پسماندہ علاقوں کے طلباء اور طالبات اعلیٰ تعلیم کی سہولیات سے مقامی سطح پر مستفید ہوں۔