چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی (کل) وزیراعلی سندھ سے ملاقات کریں گے،ترجمان

منگل 17 اکتوبر 2017 20:16

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی (کل) وزیراعلی سندھ سے ملاقات کریں ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2017ء) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے کل(بدھ) چیئرمین کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی وزیراعلی ہائوس میں ملاقات کریں گے۔ ملاقات میں کراچی میں عالمی کرکٹ کی بحالی کے متعلق بات چیت ہوگی۔

(جاری ہے)

وزیراعلی سندھ نے کہا کہ کراچی کا امن مثالی ہے، میں ہمیشہ عالمی کرکٹ کے میچز سمیت پی ایس ایل کے میچز بھی کراچی میں منعقد کرانے کی پیشکش کرتا رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے کرکٹ سے محبت کرنے والے شہری مہمانوں پر اپنی محبت نچھاور کریں گے ۔ انہوں نے پی ایس ایل کے میچز کراچی میں کھیلنے سے متعلق مکمل سیکورٹی فراہم کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی ہے۔