Live Updates

عمران خان کی نا اہلی بعیداز قیاس ہے، خواب دیکھنے پر کوئی پابندی نہیں ‘محمود الرشید

الیکشن کمیشن اپنے بنیادی فریضہ کی انجام دہی میں ناکام رہا تاہم اسکے باوجود سربراہ تحریک انصاف26اکتوبر کو پیش ہونگے

منگل 17 اکتوبر 2017 20:16

عمران خان کی نا اہلی بعیداز قیاس ہے، خواب دیکھنے پر کوئی پابندی نہیں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2017ء) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید نے کہا کہ عمران خان کی نا اہلی بعیداز قیاس ہے، خواب دیکھنے پر کوئی پابندی نہیں کیونکہ عدالتیں فیصلہ کسی کے خوابوں پر نہیں شواہد پر دیتی ہیں اور شواہد کہتے ہیں عمران خان صادق بھی ہیں اور امین بھی نا اہل نہیں ہو سکتے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز احاطہ اسمبلی میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

انہوںنے کہاکہ الیکشن کمیشن اپنے بنیادی فریضہ کی انجام دہی میں ناکام رہا تاہم اسکے باوجود سربراہ تحریک انصاف26اکتوبر کو الیکشن کمیشن میں پیش ہونگے لیکن الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں جاری رکھیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں میاں محمودالرشید نے کہا کہ پوری قوم جانتی ہے عمران خان کو دبائو میں لانے کیلئے سیاسی کیسز بنائے گئے اسکا نواز شریف کے کیسز کے ساتھ کوئی موازنہ نہیں بنتا ایک شخص نے منی لانڈرنگ کی اور وہ اہا اقتدار بھی ہے دوسری جانب عمران خان پوری دنیا سے پیسہ کما کر پاکستان لائے اور انکی کوئی جائیداد بیرون ملک نہیں ایسے میں انکی نا اہلی کے صرف خواب دیکھے جا سکتے ہیں ایسا حقیقت میں نہیں ہو سکتا۔

(جاری ہے)

ایک اور سوال کے جواب میںمیاں محمودالرشید نے کہا کہ جہانگیر ترین نے بھی عدالت کو سارے شواہد پیش کئے اور اپنے اوپر الزامات کیخلاف دستاویزات سپریم کورٹ میں جمع کرائیں، مخالفین جو کر سکتے تھے کر چکے جیت حق اور سچ کی ہوگی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :