سندھ کی زراعت تباہ ہوچکی ہے، کاشتکار معاشری بحران کا شکار ہیں، مخدوم شاہ

محمود قریشی ملک کے اداروں پر حملے (ن) لیگ کی ناکامی کی نشانی ہیں، حکمرانوں کاوقت ختم ہوچکا، تبدیلی آچکی ہے، عمرکوٹ میں میڈیا سے گفتگو

منگل 17 اکتوبر 2017 20:16

سندھ کی زراعت تباہ ہوچکی ہے، کاشتکار معاشری بحران کا شکار ہیں، مخدوم ..
عمرکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود حسین قریشن چار روزہ دورہ پر عمرکوٹ پہنچے سینکڑوں کی تعداد میں پی ٹی آئی کارکنوں اور غوثیہ جماعت کے لوگوں کے ویلکم کیا ، اس موقعے پر مخدوم شاہ محمود حسین قریشی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا پیپلزپارٹی نے اپنے دور میں ہوتے ہوئی بھی سندھ کی ترقی کے لئے کچھ نہیں کیا اس وقت بھی سندھ کی معیشت برباد ہوچکی ، سندھ میں کپاس کے کاشتکار بھی پریشان ہیں۔

سندھ کے لوگوں کو کپاس کا ریٹ بھی نہیں دیا جارہا ہے جو ہونا چاہیے ، عمرکوٹ کے لوگوں کو مخاطب ہوتے ہوئے کہاکہ میں سلام پیش کرتا ہوں ان مرد مجاہدوں کو جنہوں نے مخالفین کے عذاب سہے اور ڈٹے رہے ، عمرکوٹ میں ہمارے لوگوں کا پانی بھی بند کیا گیا جھوٹے مقدمے بنائے گئے لیکن ہم ڈرنے والے نہیں ہیں، عزت ذلت اللہ کے ہاتھ میں روزی کا مالک اللہ ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ن لیگ وزرا ء نے ہمیشہ پاکستان کے اداروں پر حملے کیئے ہیں جو ان کی ناکامی کی نشانی ہے ان کرپٹ حکمرانوں کا وقت ختم ہوچکا ہے اب تبدیلی آچکی ہے۔ اگلا دور تحریک انصاف کا ہے ہم اقتدار میں آکر عوامی حکومت قائم کرنے جہاں عدل انصاف ہوگا، تعلیم ، صحت روزگار دیا جائے گا ملک ترقی کرے گا۔ دوسری جانب عمرکوٹ کے مختلف علائوں کا دورا کیا اور لوگوں کو 20اکتومبر عمرکوٹ جلسے میں شرکت کرنے کے دعوت بھی ۔ اس موقعے پر ان کے ہمران ایم این اے لال مالہی، پی ٹی آئی منارٹی ونگ کے صدر جئہ پرکاش اکرانی ، اکبر پلی ، جہان شیر جونیجو سمیت دیگر رہنما بھی ساتھ تھے۔

متعلقہ عنوان :