پاکستان کیلئے اسنوکر میں میڈلز حاصل کرنیوالے کھلاڑیوں کے اعزاز میں تقریب

نو لاکھ سے زائد کی انعامی رقوم تقسیم

منگل 17 اکتوبر 2017 20:14

پاکستان کیلئے اسنوکر میں میڈلز حاصل کرنیوالے کھلاڑیوں کے اعزاز میں ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اکتوبر2017ء) پاکستان کیلئے اسنوکر میں میڈلز حاصل کرنیوالے کھلاڑیوں کے اعزاز میں تقریب، نو لاکھ سے زائد کی انعامی رقوم تقسیم کی گئی پاکستان کیلئے اسنوکر کے کھیل میں مختلف میڈلز حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کے اعزاز میں کراچی میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پلیئرز میں نو لاکھ سے زائد کی انعامی رقوم تقسیم کی گئی۔

پی بی ایس اے کے صدر منور شیخ نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایسوسی ایشن نے میڈلز جیتنے والے پلیئرز کیلئے پالیسی ترتیب دی ہے جس کے تحت مختلف ایونٹس میں میڈلز جیتنے پر پچاس ہزار سے دو لاکھ تک کے درمیان کی رقم کھلاڑیوں کو تقسیم کی جائے گی منور شیخ کا کہنا تھا کہ یہ پی بی ایس اے کا اپنا قدم ہے اور اسکی خواہش ہے حکومت پاکستان بھی اس طرح کے اقدامات کرے تاکہ کھلاڑیوں کی زیادہ سے زیادہ حوصلہ افزائی کی جاسکے۔

(جاری ہے)

تقریب میں ورلڈ جونیئر چیمپئن شپ جیتنے والے محمد نسیم اختر کو دو لاکھ روپے دیئے گئے، ورلڈ ٹیم چیمپئن شپ جیتنے والیبابر مسیح اور محمد آصف کو ایک ، ایک لاکھ روپے ملے۔ مختلف میڈلز جیتنے والے محمد سجاد کو مجموعی طور پر دو لاکھ پچیس ہزار روپے ملے۔اسجد اقبال اور محمد بلال کو بھی مختلف ایونٹس میں میڈلز جیتنے پر انعامات دیئے گئے۔کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ پی بی ایس اے کی جانب سے انعامات ملنا خوش آئند ہے ، ایسوسی ایشن نے کم وسائل کے باوجود بھی پلیئرز کیلئے اقدامات کررہی ہے ، اب حکومت کو بھی پلیئرز کی حوصلہ افزائی کیلئے اقدامات چاہیئے۔

متعلقہ عنوان :