ٹکرائو کی صورتحال اداروں اور سیاستدانوں کے حق میں نہیں ہے،ذوالفقار علی بادل ملاح

ملک کے ادارے ٹکرائو کی پالیسی پر چلتے ہوئے نظر آرہے ہیں، ٹکرائو کی صورتحال اداروں اور سیاستدانوں کے حقوق میں نہیں ہے، مشہور صحافی، کالم اور تجزیہ نگار کی گفتگو

منگل 17 اکتوبر 2017 20:22

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اکتوبر2017ء)ٹکرائو کی صورتحال اداروں اور سیاستدانوں کے حقوق میں نہیں ہے ان خیالات کا اظہار مشہور صحافی، کالم اور تجزیہ نگار ذوالفقار علی بادل ملاح نے صحافیوں سے منگل کے روز گفتگو کرتے ہوئے کیا، اور کہا کہ ملک کے ادارے ٹکرائو کی پالیسی پر چلتے ہوئے نظر آرہے ہیں، ٹکرائو کی صورتحال اداروں اور سیاستدانوں کے حقوق میں نہیں ہے، بادل ملاح نے کہا کہ اداروں میں سیاسی مداخلت کے باعث جمہوریت تسلسل کے ساتھ چل نہیں سکتی ہے، نواز شریف والے ثبوت پیش نہ کر سکے اس کے لیے وہ سمجھتے ہیں کہ ادارے ان کے خلاف ہیں، اداروں کو اپنے تابع بنانے کی پالیسی کے باعث ہی نقصان ہوا ہے۔