لاڑکانہ میں بھی غربت کے خاتمے کی سوچ کا عالمی دن بڑے جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا

اساتذہ تنظیموں، سول سوسائٹی اور این جی اوز کی طرف سے ایک زبردست ریلی نکالی گئی

منگل 17 اکتوبر 2017 20:22

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اکتوبر2017ء) انٹر نیشنل ڈے فار دی اراڈیکیشن آف پاورٹی منایا گیا؛ ریلی، سیمینار۔ تفصیلات کے مطابق منگل کے روز ملک بھر کی طرح لاڑکانہ میں بھی غربت کے خاتمے کی سوچ کا عالمی دن بڑے جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا، لاڑکانہ میں اساتذہ تنظیموں، سول سوسائٹی اور این جی اوز کی طرف سے ایک زبردست جاگرتا ریلی ڈسٹرکٹ پریس کلب لاڑ کانہ کے سامنے نکالی گئی، شرکائو کے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز تھے، اس کے علاوہ ڈسٹرکٹ پریس کلب لاڑکانہ میںایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس میں تمام معززین، ادیبوں، شاعروں اور صحافیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اس موقعے پر رہنمائوں نے کہا کہ انٹر نیشنل ڈے فار دی اراڈیکیشن آف پاورٹی کی شروعات 17اکتوبر1987ئ؁میں فرانس کے شہر پیرس میں ایک لاکھ لوگوں کے اجتماع سے ہوئی؛ جو اضافی حقوق کے متعلق رائے تقسیم کرنے کیلئے جمع ہوئے تھے، اور غربت، بھوک و بدحالی، تشدد اور خوف کے خاتمے کے متعلق ان کی سوچ نے عملی حیثیت اختیار کی۔

(جاری ہے)

متحدہ قوموں کے ادارے نے یہ دن 1992ئ؁ میں باقائدہ منانے کا اعلان کیا، جو فادر جوزف ریسنسکی کی جانب سے سب سے پہلے سوچا گیا تھا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ مردوں کے برعکس خواتین غربت کے باعث مزید برداشت کرتی ہیں، حکومت کو چاہیے کہ کرپشن کا خاتمہ کرنے کے بعد زرعی اصلاحات لاکر غربت کو کم کرے۔

متعلقہ عنوان :