پیداواری صلاحیت کے ساتھ خوراک کی کوالٹی کو بہتر بنانا چاہیے،پروفیسر ڈاکٹر آصف علی

منگل 17 اکتوبر 2017 20:22

ملتان۔17 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2017ء) محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی ملتان کے شعبہ فوڈ سائنس انیڈ ٹیکنالوجی کے زیر اہتمام ورلڈ فوڈڈے کے حوالے سے اگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا ۔ورلڈ فوڈ ڈے کے حوالے سے سیمینار کروانے کا مقصدخوراک کی اہمیت اوربدلتے موسمی حا لات اور تغیرات کے بارے میںزیادہ سے زیادہ اگاہی دینا تھا تاکہ لوگ اچھی اور صحت بخش خوراک کا استعمال کر کے بیماریوں سے بچ سکیں ۔

سیمینار کی صدارت وائس چانسلر جامعہ پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے کی جبکہ سیمینارکے مہمان خصوصی شعبہ فوڈ سائنس اینڈ نیو ٹریشن بہاالدین زکریا یونیورسٹی ملتان ڈاکٹر سعید اختر ، سی ای او ولکا فوڈز چوہدری صائم ذولفقار ، ممبر سینڈیکیٹ جامعہ ممتاز خان منیس تھے ۔

(جاری ہے)

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر جامعہ پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے کہاکہ ہمیں اپنی پیداواری صلاحیت کے ساتھ ساتھ خوراک کی کوالٹی کو زیادہ سے زیادہ بہتر بنانا چاہیے تاکہ بڑھتی ہوئی خوراک کی کمی اور بیماریوں سے لڑنے کے قوت مدافعت کو بہتر کیا جا سکے ۔

اس کے علاوہ انہوں نے مزید کہاکہ خوراک کی کوالٹی بہتر اور زیادہ مقدار میں ہو گی تو اس کو بیرون ممالک بھیج کر زیادہ سے زیادہ زر مبادلہ کمایا جا سکے جو ملک کی ترقی کی اہم کردار اداکر سکتا ہے ۔اس حوالے سے حکومت مثبت اقدامات کر رہی ہے جبکہ جامعہ بھی اپنا ہر ممکن کردار ادا کر رہی ہے ۔ سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے ممبر سینڈیکیٹ جامعہ ممتان خان منیس نے کہاکہ خوراک کی قدر کرنی چاہیے اور اپنی ضرورت کے مطابق ہی خوراک استعمال کرنی چاہیے ۔

اس دن کو منانے کا مقصد خوراک کی اہمیت کو عام کرنا ہے ۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر سعید اختر نے زور دیا کہ دنیا میں پیداوار خوراک کو ضائع ہونے سے بچانا چاہیے تاکہ رسد اور طلب کا فرق کم ہو اور متوازن رہ سکے ۔ اس کے علاوہ انہو ں نے خوراک کی کوالٹی کو بہتر کرنے کیلئے کی جانے والی کوششوں سے بھی آگاہ کیا۔سی ای او ولکا فو ڈز چوہدری سائم ذولفقار نے کہاکہ حاضر خوراک کو زیادہ سے زیادہ پروسیس کر کے خوراک کو ضائع ہونے سے بچایا جا سکتا ہے جو وقت کی اہم ضرورت ہے ۔

سیمینار سے ڈین فیکلٹی آف ایگریکلچر پروفیسر ڈاکٹر اشتیاق احمد رجوانہ نے بھی خطاب کیا اور خوراک کی افادیت کے بارے میں بتایا ۔اس کے علاوہ سیمینارسے شعبہ فوڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی محمدنواز شریف زرعی یونیورسٹی ملتان ڈاکٹر عمر فاروق ، جنرل منیجر آمنہ فوڈز عامر حنیف ، پروگرام منیجر سائوتھ پنجاب نیوٹریشن انٹر نیشنل احتشام الحق طارق نے بھی خطاب کیا ۔ تقریب کے آخر میں وائس چانسلر جامعہ پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے مقررین اور مہمانوں میں شیلڈز تقسیم کیں ۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کپٹن ریٹائرڈ سعید لغاری، اسسٹنٹ کمشنر کاشف ڈوگر ، ڈاکٹر شہباز حسین ، ڈاکٹر شمس مرتضی ، مس افشاں شفیع سمیت جامعہ کے طلباء و طالبات و سٹاف کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :