ٹما ٹر اور پیا ز کی قیمتو ں میں استحکا م کیلئے عملی اقداما ت کئے جا رہے ہیں،اسسٹنٹ کمشنر زرعی مارکیٹنگ

منگل 17 اکتوبر 2017 20:22

ملتان۔17 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2017ء)حکو مت پنجاب کی ہد ایت پر ضلعی انتظا میہ کی جا نب سے شہر میں ٹما ٹر اور پیا ز کی قیمتو ں میں استحکا م کیلئے عملی اقداما ت کئے جا رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں گز شتہ روز اسسٹنٹ ڈا ئر یکٹر زرعی مارکیٹنگ آ صف رضا نے سبز ی و فر وٹ منڈ ی کا دور ہ کیا اور ٹماٹروں سمیت اشیا ء خو ردو نو ش کی نیلا می کے عمل کا جا ئز ہ لیا ۔

اس موقع پر انہو ں نے ما ر کیٹ کمیٹی اورآڑھتیو ں کو ہد ایت کی کہ عوام کو ریلیف دینے کیلئے ذ خیر ہ اندوز ی اور نا جائز منا فع خو ری کی حو صلہ شکنی کی جا ئے ۔انہو ں نے کہا کہ افغا نستا ن سے ٹما ٹر وں کی در آ مد سے قیمتو ں میں استحکا م آ گیا ہے اس استحکام کو برقرار رکھنے کیلئے ما ر کیٹ کمیٹی ہر ممکن اقداما ت اٹھا ئے گی ۔