پنجاب پولیس نے آئی ٹی اصلاحات کی بدولت اپنے ورکنگ سسٹم کو بین الاقوامی سٹینڈرڈ کے مطابق کرلیا ہے، کیپٹن (ر) عارف نواز خان

منگل 17 اکتوبر 2017 20:12

پنجاب پولیس نے آئی ٹی اصلاحات کی بدولت اپنے ورکنگ سسٹم کو بین الاقوامی ..
لاہور۔17 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2017ء) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان نے کہا ہے کہ پنجاب پولیس نے بروقت آئی ٹی اصلاحات کی بدولت اپنے ورکنگ سسٹم کو بین الاقوامی سٹینڈرڈ کے مطابق کرلیا ہے جبکہ سمارٹ اور کمیونٹی پولیسنگ کے نفاذ کیلئے صوبے کے تمام اضلاع میں انفارمیشن ٹیکنالوجی بیسڈ پراجیکٹ شروع کئے جارہے ہیں تاکہ عوام کی سہولت کے ساتھ جدید خطوط پر ہونے والی انویسٹی گیشن سے جرائم پیشہ عناصرکا جلد از جلد سد باب ممکن ہوسکے ،پولیس فورس کی فلاح کے لیے صوبے کے تمام ریجنز اور اضلاع میں ویلفیئر پروجیکٹس شروع کیے جا رہے ہیں تاکہ اہلکاربہترین ماحول میں بغیر کسی دبائو کے اپنے فرائض سر انجام دے سکیں ،اس سلسلے میں لاہور میں’’ ویلفیئرآئی---‘‘ پراجیکٹ متعارف کروایا گیا جس کے نتائج حوصلہ افزاء رہے ہیں اور اب بہت جلد اسے پنجاب کے دیگر اضلاع میں بھی شروع کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نیسنٹرل پولیس آفس میںوزٹ پر آئے نیشنل مینجمنٹ کورس کے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،وفد میں مختلف سرکاری اداروں میں فرائض سر انجام دینے والے 70سے زائد سینئر افسران شامل تھے ، اس موقع پر ڈی آئی جی آپریشنز پنجاب عامر ذوالفقار خان نے کورس کے شرکا کو محکمہ پولیس کے آپریشنل طریقہ کار، امن و امان اور جرائم کی مجموعی صورتحال، دہشت گردی کے حوالے سے درپیش چیلنجز، آئی ٹی اصلاحات سمیت دیگر موضوعات پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پنجاب پولیس کے صوبے میں نیشنل ایکشن پلان پر عمل در آمد یقینی بنانے سے دہشت گردی اور فرقہ واریت کے واقعات میں 60فیصد سے زائد کمی آئی ہے،انہوں نے بتایا کہ سی ٹی ڈی کی موثر کارروائیوں سے 291دہشت گردوں اور خطرناک ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا گیا جبکہ3500سے زائد دہشت گردوں اور سماج دشمن عناصر ملزمان کو حراست میں لیا گیاجن میں 979اے کیٹیگری کے ملزمان شامل ہیں ، انہوں نے مزید کہا کہ صوبے کے مختلف اضلاع میں 103481سرچ ، سویپ اور کومبنگ آپریشنزمیں 30لاکھ سے زائد شہریوں کے کوائف چیک کئے گئے جبکہ لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف 18844 اور واک چاکنگ کے خلاف ورزی میں ملوث3051افراد کے خلاف مقدمات کا اندرج کیا گیا ، پنجاب پولیس کی بروقت کاروائیوں کی بدولت صوبے میں قتل کے واقعات میں 33فیصداور اغوا برائے تاوان کے واقعات میں 67فیصد،ڈکیتی کے واقعات میں 59فیصد، رابری کے واقعات میں 30فیصدکمی ریکارڈ کی گئی ہے ، کورس کے شرکا کو بتایا گیا کہ پنجاب پولیس کا ورکنگ سسٹم مکمل طور پر انفارمیشن ٹیکنالوجی پر منتقل ہو چکا ہے جبکہ سپیشلائزڈ یونٹس ایس پی یو ، پی ایچ پی ، ریورائن فورس ، ڈولفن فورس ، پیروفورس کی کامیاب کارروائیوں سے صوبے میں امن و امان کی صورتحال میں خاطر خواہ بہتری آئی ہے ، وفد کے شرکا نے پنجاب پولیس کے پراجیکٹس میں گہری دلچسپی لی اور فرنٹ ڈیسک ،ہومی سائید یونٹ اور فرانزک لیب سمیت دیگر پراجیکٹس کے متعلق سوالات بھی پوچھے جن کے جوابات انہیں آئی جی پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان ، ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی امجد جاوید سلیمی اور ڈی آئی جی آپریشنز عامر ذوالفقار خان نے دئیے ،بعد ازاں وفد کے شرکا نے سنٹرل پولیس آفس میں 8787کمپلینٹ مینجمنٹ سنٹر، مانیٹرنگ روم ،فرنٹ ڈیسک کے سنٹرلائزڈ مانیٹرنگ سسٹم، کنٹرول روم سمیت آئی ٹی اصلاحات کے دیگر پراجیکٹس کا معائنہ کیا اور انہیںعالمی معیار کے ہم پلہ قرار دیا، وفد کے شرکا نے کہا کہ پنجاب پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کو اپنا کر خود کو ترقی یافتہ ممالک کی پولیس فورسسز کے مقابل کر لیا ہے اور پنجاب پولیس کے یہ آئی ٹی پراجیکٹس دیگر صوبوں کیلئے بھی قابل تقلید ہیں،دورے کے اختتام پر وفد کے سربراہ کوآئی جی پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان نے اعزازی شیلڈز سے بھی نوازا ۔

متعلقہ عنوان :