اٹک ،طاہر صادق ضلع میں عوامی خدمت اور علاقے کی تعمیرو ترقی کے ہیرو ہیں، ایمان طاہر

منگل 17 اکتوبر 2017 20:12

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اکتوبر2017ء)چیئر پرسن ضلع کونسل اٹک ایمان طاہر نے کہا ہے کہ میجر(ر) طاہر صادق ضلع اٹک میں عوامی خدمت اور ضلع اٹک کی تعمیرو ترقی کے ہیرو ہیں وہ وقت دور نہیں جب انشاء اللہ ایک بار پھر ضلع بھر میں تعمیرو ترقی کے نئے دور کا آغاز ہو گا عوامی مسائل حل ہوں گے اور ہمارے نوجوانوں کو روزگار فراہم کریں گے اسی کے لیے عوام کو میجر طاہر صادق اور عمران خان کا ساتھ دینا ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونین کونسل جبی کے دورہ کے موقع پر دیہات جبی کسراں، کوٹ صلابت، زیندی اور بٹھو میں خواتین کے اجتماعات سے خطاب میں کیا اس دورہ میں اُن کے ہمراہ چیئرمین یونین کونسل ملک ممتاز علی خان، بٹھو کونسلر ملک علی شان، قاری اکثیر عثمانی ، مولانا محمد انصر، ڈاکٹر محمد خطیب ، کونسلر ملک محمد صفدر سمیت معززین علاقہ بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ 6نومبر کو لالہ زار اسٹیڈیم میں ہونے والا جلسہ عام ضلع اٹک میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے یہ جلسہ ضلعی سیاست میں ٹرننگ پوائنٹ اور ضلع اٹک کی تقدیر بدلنے کے حوالے سے اہمیت کا حامل ہے کارکنان اس جلسہ کی کامیابی کے لیے دن رات ایک کر کے بھر پور تیاریاں کریں ایمان طاہر نے کہا کہ 6نومبر کو سب راستے لالہ زار اسٹیڈیم کی جانب جائیں گے اور ضلع بھر سے لاکھوں کی تعداد میں کارکنان اور عوام کے قافلے عمران خان اور میجر طاہر صادق کا تاریخی خطاب سننے لالہ زار اسٹیڈیم پہنچیں گے انہوں نے کہا کہ یہ جلسہ پانامہ لیکس کے بیماروں اور داغ داروں سے چھٹکارا کے لیے تاریخی اہمیت کا حامل ہے عوام ثابت کریں گے کہ ضلع اٹک میجر طاہر صادق کے چاہنے والوں کا ضلع ہے ۔