اٹک ،عدالتی اہلکار کے ساتھ بد تمیزی کرنے اور کار سرکار میں مداخلت کرنے پر 50نامعلوم افرادکے خلاف مقدمہ درج

منگل 17 اکتوبر 2017 20:12

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اکتوبر2017ء) عدالتی اہلکار کے ساتھ بد تمیزی کرنے اور کار سرکار میں مداخلت کرنے پر 50نامعلوم اور چار نامزد ملزموں کے خلاف مقدمہ درج،تفصیلات کے مطابق خالد محمود بیلف محمود سول کورٹ اٹک نے تھانہ اٹک خورد میں بیان دیا ہے کہ میں وارنٹ بنام خادم حسین ولد مسکین خان ساکن مانسر ،محمد شکیل ولد محمد اسماعیل ساکن خورہ خیل،محمد عارف ولد مہنگا خان ساکن گجرانوالہ،جہانزیب ولد اورنگزیب ساکن حیدر کے پاس جب میں زمین کا قبضہ دخل کروانے گیا تو ان کے ساتھ چالیس سے پچاس نامعلوم افراد آگئے اور مجھے دھمکیاں دیں کار سرکار میں مداخلت کر کے قبضہ دخل کروانے سے باز رکھ کر سخت زیادتی کی تھانہ اٹک خوردپولیس نے مذکورہ افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

متعلقہ عنوان :