اپنا فرض پوری ایماندار ی اور نیک نیتی سے اد ا کرنے والے پولیس افسران پورے محکمہ کے لیے باعث افتخار ہیں، ڈی پی او اٹک

منگل 17 اکتوبر 2017 20:12

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اکتوبر2017ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک عبادت نثار نے کہا ہے کہ اپنا فرض پوری ایماندار ی اور نیک نیتی سے اد ا کرنے والے پولیس افسران پورے محکمہ کے لیے باعث افتخار ہیں اس لیے ان افسران اور جوانوں پر جتنا فخر کیا جائے کم ہے ان خیالات کا اظہار انہوںنے اے ایس پی ،ایس ڈی پی او پنڈی گھیب ضیاء الدین کی ایف سی پشاور تعیناتی پر ان کے اعزاز میں منعقد ہ عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اٹک عاقل چوہان، ڈی سی اٹک رانا اکبر حیات، ضلع بھر کے اسسٹنٹ کمشنر ز، ایس ڈی پی اوز بھی موجود تھے، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک عبادت نثار نے کہا کہ محکمہ پولیس عوام کی جان و مال کے تحفظ کا ذمہ دار ہے معصوم شہریوں کو قانون شکن بدقماش عناصر سے محفوظ رکھنا پولیس کا اولین فرض ہے انہوںنے کہا کہ ایس ڈی پی او پنڈی گھیب ضیاء الدین نے اپنی تعیناتی کے دوران اشتہاریوں اور لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال کو نقصان پہنچانے والے ملزمان کے خلاف سخت ترین قانونی کاروائی عمل میں لائے ہونے انہیں کیفرکردار تک پہنچایا وہ قابل ستائش اور دیگر افسران کے لیے ایک مثال کی حیثیت رکھتا ہے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اٹک عاقل چوہان نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فرائض کی انجام دہی میں دیانتداری اور ایماندار ی کا مظاہرہ کرنے والے افسران کسی بھی ملک و قوم اور محکمے کا اثاثہ ہوتے ہیں ڈپٹی کمشنر اٹک رانا اکبر حیات نے اس موقع پر کہا کہ ایس ڈی پی او پنڈی گھیب کی حیثیت سے اپنی ڈیوٹی پوری فرض شناسی سے ادا کی اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک عبادت نثار اور دیگر افسران کی جانب سے ایف سی پشاور ٹرانسفر ہونیو الے ایس ڈی پی او ضیاء الدین کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :