پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں سپیکر نے پی ٹی آئی کے رکن آصف محمود کو دھمکی دے دی

منگل 17 اکتوبر 2017 20:12

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اکتوبر2017ء) پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں سپیکر نے پی ٹی آئی کے رکن آصف محمود کو دھمکی دے دی۔منگل کے روز پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے دوران آصف محمود نقطہ اعتراض پر بات کرنا چاہتے تھے لیکن سپیکر نے ان کا مائیک بند کرادیا ۔

(جاری ہے)

جس پر پی ٹی آئی کے رکن غصے میں آکر زور زور سے بولنے لگے جس پر سپیکر نے ان کے طرف غصے سے انگلی کا اشارہ کرتے ہوئے کہا اپنی سیٹ پر بیٹھ جائیں ورنہ باہر نکال دوں گاجس پروہ خاموشی سے بیٹھ گئے ۔