باریاں لینے والوں کودوبارہ خزانہ لوٹنے کی اجازت نہیں دینگے‘ رائے حسن نواز

پی ٹی آئی نے عوام شعور اور سچ کا ساتھ دینے کی صلاحیت دی ہے‘نواز شریف نے چار سالوں میں ملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے‘ گفتگو

منگل 17 اکتوبر 2017 20:11

باریاں لینے والوں کودوبارہ خزانہ لوٹنے کی اجازت نہیں دینگے‘ رائے حسن ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اکتوبر2017ء) تحریک انصاف مغربی پنجاب کے صدر رائے حسن نواز نے کہا ہے کہ باریاں لینے والوں کودوبارہ خزانہ لوٹنے کی اجازت نہیں دینگے۔پی ٹی آئی نے عوام شعور اور سچ کا ساتھ دینے کی صلاحیت دی ہے۔ نواز شریف نے چار سالوں میں ملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔پاکستان کا ہر فرد ایک لاکھ سے زائد مقروض ہو چکا ہے۔

اسحاق ڈار بھی نا اہل ہونے کا انتظار کررہے ہیں۔تحریک انصاف اعلیٰ عدلیہ اور افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے۔

(جاری ہے)

آئندہ الیکشن میں انصاف کی جیت ہو گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ایک میٹنگ میں وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے مزید کہا پنجاب حکومت کا کسانوںنے پول کھول دیا ہے۔کسان پیکج کی دھجیاں خود نام نہاد خادم اعلیٰ نے بکھیر دی ہیں۔غریب کسانوں تک ایک روپیہ بھی نہیں پہنچ رہا ہے سب اپنے چہتوں اور گلو بٹوں کو نوازنے کے پروگرامز ہیں۔شہباز شریف سڑکوں اور پلوں پر پیسہ لگانے کی بجائے عوام کے بنیادی مسائل حل کریں۔ہر منصوبے کی آغاز سے قبل کروڑوں روپے کی اشتہار بازی کر دی جاتی ہے اس کا بھی حساب دینا ہو گا۔

متعلقہ عنوان :