پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن کے دو میچ کراچی میں کرانے کا اصولی فیصلہ

پی سی بی 2018 میں ہونے والے ایڈیشن میں کم از کم چار میچوں کی پاکستان میں میزبانی کرے گا،دو میچوں کی میزبانی کراچی کرے گا جبکہ فائنل سمیت دو میچوں کا انعقاد لاہور میں کیا جائے گا

منگل 17 اکتوبر 2017 20:11

پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن کے دو میچ کراچی میں کرانے کا اصولی فیصلہ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اکتوبر2017ء) پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے 2018 میں ہونے والے پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے تیسرے ایڈیشن کے دو میچ کراچی میں کرانے کا اصولی فیصلہ کیا ہے۔پی سی بی کے اہم آفیشلز نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پی سی بی 2018 میں ہونے والے ایڈیشن میں کم از کم چار میچوں کی پاکستان میں میزبانی کرے گا۔

انہوں نے بتایا کہ ان میں سے دو میچوں کی میزبانی کراچی کرے گا جبکہ فائنل سمیت دو میچوں کا انعقاد لاہور میں کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

آفیشلز نے تصدیق کی کہ کراچی میں پاکستان سپر لیگ کے میچز کے انعقاد کے سلسلے میں نجم سیٹھی بدھ کو وزیر اعلیٰ سندھ سے بھی اہم ملاقات کریں گے جس میں چیزوں کو حتمی شل دیے جانے کا امکان ہے۔انہوں نے بتایا کہ نجم سیٹھی پی ایس ایل کے اگلے ایڈیشن کیلئے سیکیورٹی انتظامات کے ساتھ ساتھ فوج سمیت قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے درمیان تعاون پر بھی معاملے کو زیر غور لائیں گے۔

پاکستان سپر لیگ کے ڈرافٹ کا انعقاد اکتوبر میں ہونا تھا لیکن ٹی20 گلوبل لیگ ملتوی ہونے کے سبب اب لیگ کے اگلے ایڈیشن کیلئے ڈرافٹ کا انعقاد نومبر میں ہو گا اور اس کا انعقاد 10نومبر کو متوقع ہے۔۔

متعلقہ عنوان :