فلم ’پنجاب نہیں جاؤں گی‘ اور ’نامعلوم افراد 2‘ کی نمائش اب بھی ملک کے مختلف سینما گھروں میں جاری

منگل 17 اکتوبر 2017 20:11

فلم ’پنجاب نہیں جاؤں گی‘ اور ’نامعلوم افراد 2‘ کی نمائش اب بھی ملک ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اکتوبر2017ء) فلم ’پنجاب نہیں جاؤں گی‘ اور ’نامعلوم افراد 2‘ کی نمائش اب بھی ملک کے مختلف سینما گھروں میں جاری ہے۔بڑی اور بہتر اوپننگ، تنازعات، پابندی پھر اجازت اور بڑی کامیاب فلم کے سیکوئل کے باوجود ’’نامعلوم افراد ‘‘ پنجاب نہیں جاؤں گی سے مقابلہ ہار گئی۔ دونوں فلموں نے ملک بھر میں اب تک مجموعی طور پر 50 کروڑ کے آس پاس بزنس کرلیا ہے اور فلم ’پنجاب نہیں جاؤں گی‘ کا بزنس ان کے پروڈیوسرز کے مطابق 28کروڑ سے زیادہ رہا۔

دوسری طرف نامعلوم والے کہتے ہیں کہ ان کی فلم اب تک 22 کروڑ کے قریب کماچکی ہیں لیکن ’پنجاب نہیں جاؤں گی‘ والے یہ بھی دعوی کرتے ہیں کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں ان کی فلم 47کروڑ کا بزنس کرچکی ہے یعنی یہ فلم آنے والے دنوں میں پاکستان کی پہلی فلم بن سکتی ہے جس نے دنیا بھر میں50کروڑ کا بزنس کیا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستانی فلموں کے بزنس کا جانچنا اتنا آسان نہیں اور اس سے بھی مشکل فلم بزنس کو سمجھنا ہے کہ کون کتنا پیسہ لگا رہا ہے ، کتنے کمارہا ہے، پیسہ کہاں کہاں جارہا ہے اور واپس جیب میں کتنا پیسہ آرہا ہے لیکن ابھی اس مشکل میں پڑنے کے بجائے’’ ساون ‘‘ کا ذکر کرتے ہیں۔

آسکر میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے فائنل ہونے والی اس فلم کو سینماگھروں میں بہت کم لوگوں نے دیکھا اور یہ فلم ایک کروڑ کے آس پاس بزنس کرنے میں بھی ناکام ہوئی۔۔

متعلقہ عنوان :