پاکستان مشکل ترین دور سے گزر رہا ہے ، فیصلے عقل مندی سے کرنا ہوں گے،آصف زرداری
تازہ ترین : 1
پاکستان مشکل ترین دور سے گزر رہا ہے ، فیصلے عقل مندی سے کرنا ہوں گے،آصف ..

پاکستان مشکل ترین دور سے گزر رہا ہے ، فیصلے عقل مندی سے کرنا ہوں گے،آصف زرداری

نواز شریف خطرناک کھیل کھیل رہے ہیں محاذ آرائی خطرناک ہوگی ۔ نوازاور ن قلی خان کو پنجاب میں شکست دیں گے آنے والا وقت پیپلزپارٹی کا ہوگا،بلاول ہائوس لاہور میں ٹکٹ ہولڈرزسے خطاب

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 اکتوبر2017ء) سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان مشکل ترین دور سے گزر رہا ہے ، فیصلے عقل مندی سے کرنے ہوں گے، نواز شریف خطرناک کھیل کھیل رہے ہیں محاذ آرائی خطرناک ہوگی ۔ نوازاور ن قلی خان کو پنجاب میں شکست دیں گے آنے والا وقت پیپلزپارٹی کا ہوگا۔ منگل کے روز بلاول ہائوس لاہور میں ٹکٹ ہولڈرزسے خطاب کرتے ہوئے آصف علی زرداری نے کہا کہ نواز شریف خطرناک کھیل کھیل رہے ہیں اداروں کے ساتھ محاذ آرائی خطرناک ہوگی نواز شریف جان لیں پنجاب بھی ان کے ہاتھ سے نکلتا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ پنجاب پیپلزپارٹی کے جیالوں کا گڑھ ہے۔

2018 ء کے انتخابات میں ثابت کریں گے انے والا وقت پیپلزپارٹی کا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی دلچسپی صرف وزیراعظم بننے میں ہے ہم پنجاب میں اس نقلی خان اور نواز شریف کو شکست دین گے انہوں نے کہ کہ پاکستان اس وقت مشکل ترین صورتحال سے گزر رہا ہے ملکی معیشت خطرناک سطح پر پہنچ رہی ہے ملکی فیصلے عقل مندی سے کرنے ہوں گے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 17/10/2017 - 20:04:09

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں