خاتون کے ہاں 7کلو وزنی بچے کی پیدائش، لوگ حیران

منگل 17 اکتوبر 2017 19:59

خاتون کے ہاں 7کلو وزنی بچے کی پیدائش، لوگ حیران
ویتنام: (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 اکتوبر2017) ویتام کی خاتون کے ہاں 7 کلو وزنی بھاری بھرکم بچے کی پیدائش ہوئی ہے جس کے بعد والیدن سمیت سب کو حیران کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھاری بھرکم بچے کی پیدائش ہفتے کے روز ہوئی تاہم بچے کا وزن 15.7 پونڈ جو کہ (7.1) کلو گرام ہے۔

(جاری ہے)

بچے کے والد کا کہنا ہے کہ جب ڈاکٹروں نے اسے بچے کے وزن کے بارے میں بتایا تو اسکو بلکل بھی یقین نہیں ہوا۔ جبکہ اسپتال کے ترجمان کے مطابق بچے کا وزن 7.1 کلو گرام ہے جب کہ ماں اور بچہ دونوں مکمل طورپر صحت مند ہیں۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل اسی جوڑے کے ہاں 2013 میں بھی وزنی بچے کی پیدائش ہوئی تھی جس کا وزن پیدائش کے وقت 4.2 کلو گرام تھا۔