ہمارے خاندان کے درمیان دراڑیں ڈالنے والے ناکام ہوں گے، مریم نواز

انکل شہبازشریف کوسلام کرنے اورچائے پینے گئی تھی،شہبازشریف،حمزہ ،سلیمان شہبازاور فیملی سے اچھی گفتگورہی،حیران ہوں ملاقات کوکیا رنگ دے دیا گیا؟سابق وزیراعظم کی صاحبزادی کا ٹویٹ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 17 اکتوبر 2017 19:49

ہمارے خاندان کے درمیان دراڑیں ڈالنے والے ناکام ہوں گے، مریم نواز
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔17اکتوبر2017ء ) : مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنماء مریم نوازنے کہا ہے کہ حیران ہوں انکل سے ملاقات کوکیا رنگ دے دیا گیا،ہمارے بیچ دراڑیں ڈالنے والے ناکام ہوں گے،انکل شہبازشریف سے اچھی گفتگورہی۔انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف اور فیملی سے ملاقات کے بعد سوشل میڈیا پراپنے پیغام میں کہا کہ انکل شہبازشریف کوسلام کرنے اور چائے پینے گئی تھی۔

انکل شہباز بڑی شفقت اور محبت کے ساتھ پیش آئے ۔انکل شہبازشریف سے اچھی گفتگورہی۔ بھائیوں حمزہ شہبازشریف ،سلیمان شہبازاور خاندان کے دیگرممبران سے بھی اچھی ملاقات رہی۔انہوں نے مخالفین کوخبردار کیا ہے کہ ہمارے خاندان کے بیچ دراڑیں ڈالنے والے ناکام ہوں گے۔انہوں نے کہاکہ میں حیران ہوں کہ میں انکل شہبازشریف کوسلام کرنے اور چائے پینے گئی تھی۔

(جاری ہے)

لیکن ہماری ملاقات کوکیارنگ دے دیاگیا؟واضح رہے میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے مریم نوازنے ملاقات کی۔ملاقات میں ن لیگی رہنماء حمزہ شہبازشریف اور کیپٹن (ر) صفدر بھی موجود تھے۔ شہبازشریف نے مریم نوازکواین اے 120میں تاریخی کامیابی اور بھرپورانتخابی مہم چلانے پرشہبازشریف نے مریم نوازکوشاباش دی۔شہبازشریف نے مریم نوازسے بیگم کلثوم نوازکی خیریت بھی دریافت کی۔

اس موقع پرگفتگوکرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہاکہ اداروں کے درمیان محاذآرائی سے گریزکیاجائے۔ہرادارے کواپنی حد میں رہ کرکام کرناچاہیے۔اداروں کے درمیان غلط فہمیاں نہیں ہونی چاہئیں۔انہوں نے کہاکہ سیاسی ماحول میں بھی استحکام کی ضرورت ہے۔محاذآرائی کی سیاست گریزکرناچاہیے۔ملک کسی ایڈونچرکا متحمل نہیں ہوسکتا۔انہوں نے کہاکہ ہم سب کوپارٹی کیلئے مل کرکام کرناہے۔


متعلقہ عنوان :