پی سی بی نے پاکستان بمقابلہ سری لنکا میچ کےلیے ٹکٹوں کی فروخت کی حکمت عملی تیار کرلی

منگل 17 اکتوبر 2017 19:42

پی سی بی  نے پاکستان بمقابلہ سری لنکا میچ کےلیے ٹکٹوں کی فروخت کی حکمت ..
لاہور: (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 اکتوبر2017) پاکستان اور سری لنکا کے مابین ٹی 20 سیریز کا آخری میچ لاہور میں کھیلنے کے لیے پی سی بی نے ٹکس کی فروخت کا آغاز کردیا ہے تاہم پہلے مرحلے میں ٹکٹوں کی آن لائن بکنگ کرائی جا سکے گی جبکہ کچھ انکلوژرز کے ٹکٹوں کی بکنگ آج سے شروع ہونے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

پی سی بی کے مطابق آیندہ ہفتے کے دوران ٹکٹ مخصو ص بینک کی شاخوں پر دستیاب ہوگی۔ پاکستان اور سری لنکا کا مابین ٹی ٹوینٹی سیریز کا آخری میچ 29اکتوبر کو لاہور میں کھیلاجانا ہے۔