بلو چستان پبلک سر وس کمیشن نے محکمہ صحت کی آسامیوں کے لئے کامیاب امیدواروں اعلان کردیا

منگل 17 اکتوبر 2017 19:44

کوئٹہ۔17 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2017ء)بلو چستان پبلک سر وس کمیشن نے کمیشن ہذاکے تحت بلوچستان انسٹی ٹیوٹ آف سائیکا ٹری محکمہ صحت کی آسامیوں کے لئے 21اور 23اگست 2017ء کو منعقد ہو نے والے تحریر ی امتحان میں سنیئر کلینکل سائیکالوجسٹ (بی ۔

(جاری ہے)

18)کی آسامی کے لئے نایاب محمود دختر محمود احمد اور وریشہ قاہر دختر عبدالقا ہر جبکہ ریسرچ آفیسر (بی ۔17)کی آسامی کیلئے محمد ہاشم مینگل ولد حاجی عبدالرحمن اور سید فرید اللہ ولد سید عبدالواسع کا میاب قرار پائے ہیں۔ مذکورہ کامیاب امیدواروں کے انٹرویوز کی تاریخ اور وقت کا تعین بعد میں کیاجا ئے گا۔