اسسٹنٹ کمشنرکو ئٹہ کی نگرانی میں سریاب روڈ ،ایر یگیشن کالونی اور سرکی روڈ پر تجاوزات کے خلاف آپریشن، 3دکانیں سیل کر دی گئیں

منگل 17 اکتوبر 2017 19:44

کوئٹہ۔17 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2017ء) ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کیپٹن (ر) فرخ عتیق کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرکوئٹہ بتول اسدی کی نگرانی میں اسپیشل مجسٹریٹ نے سریاب روڈ، ایریگیشن کالونی تا یونیور سٹی فٹ پاتھ اور سرکی روڈ پر تجاوزات کا خاتمہ کر کے 3دکانیں سیل کر دی ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر کمپلیکس میں شہریوں کی شکایات پر ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے اسسٹنٹ کمشنر سٹی کی سربراہی میں ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ایریگیشن کالونی تا بلوچستان یونیور سٹی فٹ پاتھوں اور سڑکوں پر قائم تجاوزات کا خاتمہ کرنے اور3دکانوں کو سیل کرتے ہوئے دکانداروں کو تنبیہ کی کہ دوبارہ تجاوزات قائم کئے گئے تو جرمانہ کے علاوہ ان کو قانون کے مطابق گرفتار بھی کیا جائے گا۔