غیرحاضراساتذہ کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی ، کوتاہی کی صورت میں متعلقہ آفیسران کے خلاف کاروائی ہوگی،ڈپٹی کمشنر زیارت

منگل 17 اکتوبر 2017 19:44

کوئٹہ۔17 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2017ء)ڈپٹی کمشنر زیارت محمد افضل کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنرزیارت نے تعلیمی آفیسران پر زور دیاکہ وہ ان کے انسپیکشن اور ان کے متعلقہ آفیسران اورآر ٹی ایس ایم کے انسپیکشن کے حوالے سے غیر حاضر اور غیر فعال سکولوں کے حوالے سے رپورٹ پیش کریں۔

اجلاس میں متعلقہ آفیسران نے بتایا کہ انہوں نے کچھ اساتذہ کے خلاف محکمانہ کاروائی کی ہے جس کی رپورٹ آئندہ اجلاس میں پیش کریں گے ۔ڈپٹی کمشنرنے مزید کہا کہ غیرحاضراساتذہ کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی اور کوتاہی کی صورت میں متعلقہ آفیسران کے بھی خلاف کاروائی ہوگی۔دریں اثنا۔ڈپٹی کمشنر محمد افضل کی زیر صدارت کیسکو بلز کے حوالے سے انرجی ڈیپارٹمنٹ کی ہدایت کی روشنی میں ضلع زیارت کے تمام محکموںکے آفیسران کااجلاس منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں تمام محکموں کے آفیسران نے بجلی کے میٹرز کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر نے تمام محکموں کے آفیسران کو ہدایت کی کہ بلوں کی ری کنسیلیشن واپڈا سے کروائیں،اگر کوئی میٹر خراب ہے یا اوور بلنگ ہورہی ہے تو اس کے بارے میں آگاہ کیا جائے تاکہ اس معاملے کو واپڈا کے اعلیٰ حکام کے ساتھ اٹھایا جاسکے۔