جماعت اسلامی عوامی قوت بن کر ابھرے گی،جھوٹے دعوے کرنیوالوں کی اب باریاںنہیں آئیں گی، ہر انتخابات میںعوام کو قسمت بدلنے کے خواب دکھائے جاتے ہیں مگر منتخب ہونیوالوںکی ہی قسمت بدلتی ہے، امیر جماعت اسلامی پشاور

منگل 17 اکتوبر 2017 19:44

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اکتوبر2017ء) امیر جماعت اسلامی پشاور و سابق ممبر قومی اسمبلی صابرحسین اعوان نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی عوامی قوت بن کر ابھرے گی،جھوٹے دعوے کرنے والوں کی اب باریاںنہیں آئیں گی۔ہر انتخابات میںعوام کو قسمت بدلنے کے خواب دکھائے جاتے ہیں مگر منتخب ہونے والوںکی ہی قسمت بدلتی ہے۔ عوام ویسے کے ویسے ہی رہ جاتے ہیں۔

جماعت اسلامی اس روش کو بدلے گی اورسراج الحق نے کرپشن فری پاکستان کے تحریک میںجو پیغام انقلاب لوگوں میں پیدا کیا ہے ، اس سے اب ہر گلی محلے میں سے تبدیلی کی آواز آرہی ہے۔ جو عوام کی تقدیر بدل دے گی۔ ختم نبوت کانفرنس میں ہزاروں افراد شریک ہوںگے ۔ وہ منگل کو این اے فور کے ضمنی انتخابات کے سلسلے میں مختلف انتخابی جلسوں سے خطاب کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

صابرحسین اعوان نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ خوشحالی اور امن و امان جماعت اسلامی کی عوامی جدوجہد کی منزل ہے ۔انہوںنے کہاکہ جما عت اسلامی کا مثبت کردار پور ی قوم کے سامنے ہے جس میں موروثیت نہیں ،ملک کے اسلامی و نظریاتی تشخص کی حفاظت ہمارا مشن ہے ، ہم آئین اور قانون کی بالادستی چاہتے ہیں ،ملک میں کلمے کی سربلندی اور پاکستان کو اسلامی و خوشحال پاکستان بنانے کی جدوجہد جاری رکھیں گے ۔

انہوںنے کہا کہ قوم کی پسماندگی دور کرنے کا واحد طریقہ یہ ہے کہ اختیار شفاف لوگوں کے ہاتھ میں آئے ۔اللہ کے فضل سے ہم نے چار سال اقتدرار میں رہ کر ثابت کیا ہے کہ نہ خود کرپشن کی ہے اور نہ کسی کو کرپشن کرنے کی جازت دی ہے۔انہوںنے کہا کہ این اے فور کے عوام 26 اکتوبر کو ترازو کو ووٹ دے کر علاقے کے پسماندگی کے خاتمے پر مہر لگائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :