صوبہ کی مالی بحران کو مرکزی حکومت کی امتیازی اور صوبائی حکومت کی غلط پالیسیوں کا نتیجہ ہے،

اگروفاقی حکومت کا یہی رویہ تو خیبر پختونخوا سنگین مالی بحران کی لپیٹ میں آجائیگا جس سے براہ راست صوبہ کے عوام متاثر ہوں گے صوبائی چیئر مین قومی وطن پارٹی سکندرحیات خان شیر پائو کا کی مختلف وفود ملاقات میں گفتگو

منگل 17 اکتوبر 2017 19:43

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اکتوبر2017ء) قومی وطن پارٹی کے صوبائی چیئر مین سکندرحیات خان شیر پائو نے صوبہ کی مالی بحران کو مرکزی حکومت کی امتیازی اور صوبائی حکومت کی غلط پالیسیوں کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگروفاقی حکومت کا یہی رویہ اور صوبائی حکومت کی نااہلی برقرار رہی تو خیبر پختونخوا سنگین مالی بحران کی لپیٹ میں آجائے گا جس سے براہ راست صوبہ کے عوام متاثر ہوں گے۔

وہ منگل کو وطن کور پشاور میں صوبہ کے مختلف اضلاع سے آئے ہوئے وفود سے ملاقات کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کسی بھی مسئلے پر سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کر رہی اور یہی وجہ ہے کہ آج صوبہ مالی بحران سمیت مختلف مشکلات سے دوچار ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہ ٹھیک ہے کہ مرکزی حکومت بھی ہمارے صوبہ کو توجہ نہیں دے رہی ہے لیکن صوبائی حکومت بھی صوبے کا کیس موثر انداز میں پیش کرنے میں سنجیدہ نہیں، پی ٹی ائی کی صوبائی حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے تعلیم اورصحت عامہ سمیت دیگر محکموں میں اصلاحات کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف نے جو نئے خیبر پختونخوا کے دعوے کئے تھے وہ تو درکنار وہ صوبے میں کوئی نمایاں تبدیلی لانے میں بھی ناکام رہے ہیں جس سے ان کی اصلیت عیاں ہو چکی ہے۔انھوں نے کہاکہ صوبائی حکومت کازبانی جمع خرچ کے علاوہ عملی طور پر کوئی کارکردگی نہیں ہے اور وہ مزید کھوکھلے نعروں سے صوبہ کے عوام کو دھوکہ نہیں دے سکتے۔انھوں نے کہا کہ صوبائی حقوق کے معاملے پرصوبہ کی بھرپور ترجمانی کی جائے گی اور اس سلسلے میں قومی وطن پارٹی موثرکردار ادا کرتے ہوئے صوبہ کے وسائل اور حقوق کا ہر حال میں تحفظ یقینی بنائے گی ۔

سکندر شیرپائو نے فاٹا کا خیبر پختونخوا میں انضمام کے حوالے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس ضمن میں تاخیری حربے برداشت نہیں کئے جائیں گے کیونکہ اس سے قبائلی عوام کی محرومیوں میں مزیداضافہ ہو گا۔انھوں نے کہا کہ قبائلی عوام نے ملکی تحفظ اور استحکام کیلئے بے پناہ جانی و مالی قربانیاں دی ہیں لیکن یہ بات انتہائی قابل افسوس ہے کہ ان کی قربانیوں کی کوئی قدر نہیں کی گئی۔انھوں نے کہا کہ فاٹا کے عوام کی فلاح صرف اور صرف فاٹا کاخیبر پختوا میں انضمام میں ہے اور قومی وطن پارٹی فاٹا کے عوام کی جدوجہد میں ان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔

متعلقہ عنوان :