خیبرپختونخوا لوکل گورنمنٹ کمیشن کا اجلاس ،چیئر مین و صوبائی وزیر بلدیات عنایت اللہ خان کی زیرصدارت ہوا، کمیشن کوہائیکورٹ کی طرف سے بھیجے گئے کیسز کے مختلف ایشوز کا تفصیلی جائزہ ، متعلقہ مسائل کے حل کیلئے سب کمیٹیاں تشکیل دی گئیں

منگل 17 اکتوبر 2017 19:43

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اکتوبر2017ء) خیبرپختونخوا لوکل گورنمنٹ کمیشن کا اجلاس کمیشن کے چیئر مین و صوبائی وزیر بلدیات عنایت اللہ خان کے صدارت میں ہواجس میںلوکل گورنمنٹ کمیشن کے ممبران ڈاکٹر محمد اقبال خلیل ، سردار ادریس ، محمود خان بھٹنی ، شمائلہ تبسم ، سیکرٹری بلدیات سید جمال الدین شاہ ، سیکرٹری قانون اصغر خان ،سپیشل سیکرٹری بلدیات شرافت نے شرکت کی ۔

اجلاس میں کمیشن کوہائی کورٹ کی جانب سے بھیجے گئے کچھ کیسز کے حوالے سے مختلف ایشوز کا تفصیلی جائزہ لیااور متعلقہ ایشوز پر غورو خوص ہوا اور اس ضمن میں سب کمیٹیاں تشکیل دی گئی ۔ سب کمیٹیوں کے صدارت ڈاکٹر محمد اقبال خلیل کریں گے ۔ سب کمیٹی اپنی رپورٹ مقررہ وقت میں پیش کرے گی ۔ اجلاس میں ضلع ہری پور ، تحصیل بلامبٹ ،ضلع کوہاٹ ، تحصیل ناظم کرک ، کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی ، ٹل ، ہنگو اور پشاور کے کونسل سے متعلق شکایات پر بحث ہوا اور اس سلسلے میں کئی اہم فیصلے کیے گئے ۔

(جاری ہے)

اجلاس کو بتایا گیا کہ ہائی کورٹ نے لوکل گورنمنٹ کمیشن خیبرپختونخوا کو فیصلوں کے لیے مجاز اتھارٹی قرار دیا ہے اور مقامی حکومتوں کے مسائل کے حل کے لیے کیسز کو لوکل گورنمنٹ کمیشن بھیج دیے ہیں ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سینئر وزیر بلدیات و دیہی ترقی عنایت اللہ خان نے کہا کہ لوکل گورنمنٹ کمیشن کا بنیادی مقصدمنتخب نمائندوں کے مسائل حل کرانا اور ان کی رہنمائی کرنا ہے ۔

انہوںنے کہا کہ تمام بلدیاتی نمائندے لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013 اور پی اینڈ ڈی گائیڈ لائن کو فالو کریں تاکہ کسی کے ساتھ ناانصافی نہ ہو اور فنڈز کاا ستعمال منصفانہ ہو۔ سینئر وزیر عنایت اللہ خان نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ اجلاسوں میںمنتخب نمائندوں کی حاضری کو یقینی بنائیں۔ متعلقہ کونسلوں کے اجلاس کو ایکٹ کے مطابق بلانے کو یقینی بنائیں ۔

متعلقہ عنوان :