پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے تعاون سے جدید فلور ملنگ ٹیکنیک کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد، صنعت کاروں کی شرکت

منگل 17 اکتوبر 2017 19:43

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اکتوبر2017ء) پاکستان میں فلور انڈسٹری کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے بیولر پاکستان پرائیویٹ لمیٹڈ نے پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے تعاون سے جدید فلور ملنگ ٹیکنیک کے موضوع پر ایک سیمینار منعقد کیاجس میں بیولر پاکستان لمیٹڈ کے کنٹری منیجر محبوب الرحمان ،ْ ہیڈ ملر اسد علی اور سیل منیجر انجینئر محمد عثمان راٹھور نے تمام فلور ملز مالکان کو اس جدید فلور ملز مشینری بیولر اور گندم کی صفائی ،ْ پسائی ،ْ فلور کوالٹی اور جدید آٹو میٹنگ پلانٹس کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی ۔

(جاری ہے)

بیولر پاکستان پرائیویٹ لمیٹڈ ایک بین الاقوامی معیار کی فلور مشینری ہے جوپاکستان میں 2010 سے فلور سیکٹر میں کام کر رہی ہے اور کراچی ،ْ لاہور ،ْ اسلام آباد سمیت پاکستان کے مختلف شہروں میں 12 یونٹ لگا چکی ہے۔سیمینار میں پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین حاجی عدن خان ،ْ مرکزی رہنما فلور ملز ایسوسی ایشن محمد نعیم بٹ ،ْ مسرت شاہ کے علاوہ کثیر تعداد میں فلور ملز مالکان نے شرکت کی اور بیولر پاکستان پرائیویٹ لمیٹڈ کی جانب سے فلور ملز انڈسٹری کو جدید مشینری متعارف کرانے کی کوششوں کو سراہا اور کہاکہ اس مشینری کی تنصیب سے آٹے کو عالمی معیار پر لانے میں بڑی مدد ملے گی۔

متعلقہ عنوان :