ہندو برادری اپنا مذہبی تہوار ’’دیوالی‘‘ (پرسوں )بھر پور انداز سے منائیگی

منگل 17 اکتوبر 2017 19:39

ہندو برادری اپنا مذہبی تہوار ’’دیوالی‘‘ (پرسوں )بھر پور انداز سے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اکتوبر2017ء)ہندو برادری اپنا مذہبی تہوار ’’دیوالی‘‘ کل بروز جمعرات بھر پور انداز سے منائے گی ۔

(جاری ہے)

ا س سلسلہ کی مرکزی تقریب متروکہ وقف املاک بورڈ کے زیر اہتمام کرشنا مندر راوی روڈ میں منعقد ہو گی جہاں پر ہندو دھرم کے ساتھ ساتھ سکھ اور مسیحی برادری کے لوگوں ک علاوہ اتحاد بین المسلمین کے اہم رہنماء شریک ہوں گے۔جہاں پر ہندو برادری دیولی کے موقع پر دیے جلائیں گے ،پرشاد تقسیم کریں گے جبکہ خصوصی پوجا کی جائے گی ۔چیئرمین بورڈ محمد صدیق الفاروق نے دیوالی کی تقریب کے موقع پر سیکورٹی سمیت دیگر خصوصی انتظامات کے احکامات جاری کیے ہیں ۔دیوالی کی تقریب شام 6بجے شروع ہو کر 10بجے رات اختتام پذیر ہو گی ۔