الزام تراشیوں کا سلسلہ بند ہونا چاہیے ، افغانستان میں امن کیلئے پاکستان بھرپور کردار ادا کرے گا

مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ کی برطانوی نمائندہ خصوصی سے ملاقات میں گفتگو

منگل 17 اکتوبر 2017 19:39

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اکتوبر2017ء) مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل(ر) ناصر خان جنجوعہ نے کہا ہے کہ الزام تراشیوں کا سلسلہ بند ہونا چاہیے ، افغانستان میں امن کیلئے پاکستان بھرپور کردار ادا کرے گا ۔ وہ منگل کو برطانوی نمائندہ خصوصی سے ملاقات کے دوران گفتگو کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

ملاقات میں خطے کی صورتحال، سیکیورٹی اموراور پاک افغان تعلقات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

مشیر قومی سلامتی نے کہا کہ الزام تراشیوں کا سلسلہ بند ہونا چاہیے ، افغانستان میں امن کیلئے پاکستان بھرپور کردار ادا کرے گا ۔برطانوی نمائندہ خصوصی نے کہا کہ برطانیہ خطے میں قیام امن کیلئے کردارادا کرنا چاہتا ہے ،انہوں نے خطے میں بہتر سیکیورٹی صورتحال پر پاکستان کی کوششوں اور قربانیوں کی تعریف کی ۔

متعلقہ عنوان :