وزیر قانون پنجاب سے پاکستان کسان اتحاد کے وفد کی ملاقات

کسان اتحاد کے بیشتر مسائل جائز ، بند شوگر ملیں جلد کھلوائی جائیں گی،رانا ثناء اللہ خاں

منگل 17 اکتوبر 2017 19:33

وزیر قانون پنجاب سے پاکستان کسان اتحاد کے وفد کی ملاقات
لاہور۔17 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2017ء) صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی امور رانا ثناء اللہ خاں سے پاکستان کسان اتحاد کے نمائندہ وفدنے چیئر مین چوہدری انور کی قیادت میں پنجاب اسمبلی میں ملاقات کی ، اس موقع پر جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے ممبران صوبائی اسمبلی، سیکرٹری فوڈ ، سیکرٹری زراعت، سی سی پی اولاہور اور ڈی آئی جی آپریشن بھی موجود تھے۔

ملاقات کے بعد رانا ثنا ء اللہ خاں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کسان اتحاد کو درپیش بیشتر مسائل حل کر دیے گئے ہیں جبکہ چند ایک مسائل جلد حل کر دیئے جائیں گے۔ انھوں نے کسان اتحاد کے دو مطالبات کہ پنجاب حکومت سپریم کورٹ میں دائر ان کی اپیل میںفریق بنے اور پنجاب اسمبلی میں اس ضمن میں قرار داد لیکر آئے ، کو فوری تسلیم کرلیا۔

(جاری ہے)

انھوں نے اس ضمن میں سفارشات کی تیاری کے لیے ممبران صوبائی اسمبلی اسلا م اسلم، شوکت حیا ت لالیکا، میاں نویدعلی، ملک ارشد اور امجد جاوید پر مشتمل پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دی ۔ انھوں نے کہا کہ مذکورہ سفارشات کی تیاری اور ان پر عملدرآمد کے فوری بعد پاکستا ن کسان اتحاد کے وفد کی وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے ملاقات کرائی جائے گی،وزیر قانون نے پاکستان کسان اتحاد کے مسائل اور مطالبات کو جائز قرار دیتے ہوئے کہا کہ جنوبی پنجاب میں بند کی جانے والی شوگرملیں جلد کھلوا دی جائیں گی۔