مسلم لیگ(ن) 2018ء کے الیکشن میں حصہ لے کر بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریگی ،وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد

منگل 17 اکتوبر 2017 19:33

مسلم لیگ(ن) 2018ء کے الیکشن میں حصہ لے کر بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل ..
حضرو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2017ء) وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کریگی کارکردگی کی بنیاد پر مسلم لیگ(ن) 2018ء کے الیکشن میں حصہ لے کر بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریگی مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ان ساڑھے چار سال کے دوران جو ملکی مسائل حل کیے اس کی مثال نہیں ملتی سی پیک منصوبہ مکمل ہونے سے پاکستان میں خوشحالی اور ترقی کے نئے دور کا آغاز ہو گا، سی پیک لانے کا تمام کریڈٹ میا ں محمد نواز شریف کو جاتاہے، میاں محمد نوا زشریف آج بھی قوم کے دلوں کی دھڑکن ہیں ان خیالات کا اظہار انہوںنے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ڈاکٹر محمد اشرف بٹ ،شیخ اجمل محمود ،حاجی ابرار ،حاجی احسان خان ،شیخ حامد قدوس بھی موجود تھے شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی کامیاب پالیسیوں کی بدولت آج پاکستان کے بڑے مسائل حل ہوئے ملک بھر میں موٹرویز کی تعمیر جاری ہیں میٹرو بس منصوبہ ،اورنج ٹرین بھی خادم پنجاب کی عوام دوستی کا ثبوت ہیں انہوںنے کہا کہ میاں برادران جب بھی اقتدار میں آئے ملک بھر میں ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوا میاں محمد نواز شریف کا اقتدار سے جانے کے بعد ملکی معیشت کو شدید نقصان پہنچا انہوںنے کہا کہ موجودہ حکومت میاں محمد نوا زشریف کی پالیسیوں کو جاری رکھے ہوئے ہیں 2018ء میں بھی مسلم لیگ (ن) کارکردگی کی بنیاد پر انتخاب میں حصہ لے کر بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریگی شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ ان ساڑھے چار سالوں کے دوران این اے 57میں اربوں روپے کے ترقیاتی کام ہوئے حلقے کے کونے کونے میں سوئی گیس فراہم کی گئی دیگر عوامی مسائل حل کر کے عوام کے سامنے سرخرو ہیں۔

متعلقہ عنوان :