حضرو تحصیل کے سکولوں میں مختلف کھیلوں کا انعقاد

منگل 17 اکتوبر 2017 19:33

حضرو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2017ء) وزیر اعلیٰ پنجاب کے وثرن کے مطابق پرائمری اور ایلمینٹری سکولوں میں مختلف کھیلوں کا انعقاد حضرو تحصیل کے سکولوں میں بھی کیا گیا جس کی سرپر ستی ڈپٹی ڈی ای او حضرو افسرخان نے کی اس حوالے سے خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس کے مہمان خصوصی ڈی ایس پی سرکل حضرو اور صدارت ڈ ی ای ایلمینٹری عمران قریشی تھے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی ایس پی حضرو سرکل راجہ فیاض الحق نعیم نے کہا کہ طلباء محنت کو اپنی زندگی کا مقصد بنائیں محنت و لگن ہی سے مستقبل بنتا ہے، ہم نے بچپن میں دن رات محنت کی نا مساعد حالات میں تعلیم حاصل کی اور پھر پبلک سروس کمیشن کے ذریعے میرٹ پر انسپکٹر بھرتی ہوا میرے دروازے عوام خصوصا اساتذہ کے لئے 24 گھنٹے کھلے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے بطور مہمان خصوصی تحصیل حضرو کی سپورٹس گالا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس کی صدارت ڈی ای او ایلیمنٹری عمران قریشی نے کی، انہوں نے کہا کہ ذہنی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لئے تعلیم اور جسمانی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لئے کھیلوں کا مقابلا ضروری ہے تقریب سے اپنے خطاب میں ڈپٹی ڈی ای او محمد افسر خان نے کھیلوں حصہ لینے والے طلباء کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے اساتذہ کو بھی خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے طلباء پر محنت کر کے انہیں اس مقام تک پہنچایا انہوں نے کہا کہ اس تقریب کو کامیاب بنانے میں میری ٹیم جن میں اے ای اوز میاں عدنان ،عبدالمجیدخان ،خرم شہزاد ، یوسف جمال ،سابق اے ای او سردار کامران و دیگر کا نمایاں کردار ہے انہوں نے کہا ہمارے صوبائی وزیر سپورٹس جہانگیر خانزادہ اور وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پرطلباء کے لئے مختلف کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد کرایا گیا ہے۔