مہران یونیورسٹی جامشورو اور نیپال کی ڈیرواک انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی ، کھٹمنڈوکے درمیان مشترکہ عالمی کانفرنس کروانے کا معاہدہ

منگل 17 اکتوبر 2017 19:33

حیدر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2017ء) مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جامشورو اور نیپال کی ڈیرواک انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی ، کھٹمنڈوکے درمیان مشترکہ عالمی کانفرنس کروانے کا معاہدہ طے پاگیا، معاہدے پر مہران یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرمحمد اسلم عقیلی اور ڈیرواک انسٹیٹیوٹ کے ڈاکٹر روڈرا رراج پانڈے نے دستخط کئے معاہدے کے مطابق دونوں اعلیٰ تعلیمی ادارے -----"انفارمیشن ٹیکنالاجی فار ڈویلپمنٹ" کے عنوان سے کھٹمنڈو،نیپال میں ایک عالمی کانفرنس کروائینگے، جس کا شیڈول جلد جاری کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :