ڈسکہ، دو موٹرسائیکلوں میں تصادم، 65سالہ شخص جاں بحق

منگل 17 اکتوبر 2017 19:32

ڈسکہ۔17 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2017ء) دو موٹرسائیکلوں میں تصادم کے نتیجہ میں 65سالہ شخص جاں بحق ہوگیا، تفصیل کے مطابق گوجرانوالہ کا 65سالہ ذوالفقار موٹرسائیکل پر ڈسکہ کی طرف آرہاتھا،جب وہ موضع رنجہائی کے قریب پہنچاتو سامنے سے آنیوالی موٹرسائیکل جس پر علی اور عثمان سوار تھے نے اسے ٹکر ماردی جس کے نتیجہ میں ذوالفقار شدیدزخمی ہوگیا، جسے طبی امدادکیلئے ہسپتال لایاگیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگیا، پولیس مصروف تفتیش ہے۔

متعلقہ عنوان :