ساہیوال پولیس کے چھاپے،7جواری گرفتار،نقدی و رسید بکیں برآمد

منگل 17 اکتوبر 2017 19:32

ساہیوال۔17 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2017ء) پولیس نے جواء کرانے والے 7ملزمان کو گرفتارکرلیا۔ پولیس نے لکڑ منڈی اور گولچکر کے قریب پرچی جواء کرانے والے محمد ندیم اور مرزا عاطف کو اس وقت گرفتارکرلیا جب وہ سرعام پرچی جواء کرارہے تھے ۔

(جاری ہے)

پولیس نے دونوں ملزموں کو گرفتارکرکے 6ہزار روپے نقدی اور رسید بکیں برآمد کرلیں۔ پولیس نے 120/9-Lمیں جواء کے ایک اڈے پر چھاپہ مار کر تاش کے ذریعے جواء کھیلنے والے ذیشان وغیرہ 5ملزمان کو گرفتارکرلیا جبکہ چھٹا ملزم فرارہوگیا۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :