میپکو کی3252مستقل نادہندگان کے خلاف کارروائی،3کروڑ42لاکھ روپے وصول

منگل 17 اکتوبر 2017 19:31

ملتان۔17 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2017ء)ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) ملتان سرکل نے مستقل نادہندگان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 3252ڈیڈ ڈیفالٹرز سے 3کروڑ 42 لاکھ روپے وصول کئے ہیں ۔ سپریٹنڈنگ انجینئر میپکو ملتان سرکل محمد اکرم بھٹی کے مطابق چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر محمد اکرم چوہدری کے احکامات کی روشنی میں رننگ اور ڈیڈڈیفالٹرز کے خلاف بلاامتیازکارروائی کی جارہی ہے ۔

رواں مالی سال 2017-18؁ء کی پہلی سہ ماہی (جولائی تاستمبر)کے دوران کینٹ سب ڈویژن میں 74مستقل نادہندگان سے 5لاکھ84ہزارروپے، نواں شہر سب ڈویژن میں 147ڈیفالٹرز سے 3لاکھ98ہزارروپے، حسن پروانہ سب ڈویژن میں 43صارفین سے 10لاکھ90ہزارروپے، انڈسٹریل اسٹیٹ سب ڈویژن میں 209ڈیفالٹرز سے 8لاکھ روپے، ممتازآبادسب ڈویژن میں 158نادہندگان سے 10لاکھ86ہزارروپے، غلہ منڈی سب ڈویژن میں 236ڈیفالٹرز سے 13لاکھ34ہزارروپے، مخدوم رشید سب ڈویژن میں 43ڈیفالٹرز سی2لاکھ72ہزارروپے، قصبہ مڑل سب ڈویژن میں 161نادہندگان سے 17لاکھ69ہزارروپے وصول کئے گئے۔

(جاری ہے)

سٹی سب ڈویژن میں 250ڈیڈڈیفالٹرز سے 16لاکھ47ہزارروپے، ولایت آبادسب ڈویژن میں 225 صارفین سے 17لاکھ64ہزارروپے، پاک گیٹ سب ڈویژن میں 140نادہندگان سے 9لاکھ24ہزارروپے، گارڈن ٹائون سب ڈویژن میں 311ڈیفالٹرز سے 41 لاکھ71ہزارروپے، گلگشت سب ڈویژن میں 121ڈیفالٹرز سے 18لاکھ62ہزارروپے، شمس آبادسب ڈویژن میں 41صارفین سے 12لاکھ10ہزارروپے، حسن آباد سب ڈویژن میں 136مستقل نادہندگان سے 10لاکھ86ہزارروپے، بوسن روڈسب ڈویژن میں 71نادہندگان سے 9لاکھ98ہزارروپے، واپڈا ٹائون سب ڈویژن میں 136صارفین سے 23لاکھ16ہزارروپے، شاہ رکن عالم سب ڈویژن میں 84نادہندگان سے 22لاکھ62ہزارروپے، نیوملتان سب ڈویژن میں 242ڈیفالٹرز سے 36لاکھ14ہزارروپے، منظورآبادسب ڈویژن میں 46صارفین سے 5لاکھ45ہزارروپے، گلبرگ سب ڈویژن میں 29ڈیفالٹرز سے 3لاکھ19ہزارروپے وصول کئے گئے ۔

شجاع آبادسب ڈویژن میں 87ڈیفالٹرز سے 10لاکھ58ہزارروپے، سکندرآبادسب ڈویژن میں 89نادہندگان سے 20لاکھ97ہزارروپے، جلال پور سب ڈویژن میں 82ڈیفالٹرز سے 7لاکھ44ہزارروپے اور علی پور سادات سب ڈویژن میں 91مستقل نادہندگان سی2لاکھ72 ہزارروپے وصول کرکے محکمہ کے خزانے میں جمع کروائے گئے ۔