صنعت زار میں فائن آرٹس کی کلاس طلبہ کی تعداد پوری ہونے کے بعد شروع کردی جائیں گی، رانا محمود جاوید

منگل 17 اکتوبر 2017 19:31

ملتان۔17 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2017ء)بچیوں کااعلی تعلیم حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ ہنرمند ہونا بھی بہت ضروری ہے ۔اس ضمن میں حکومت پنجاب کاخواتین کوہنر مند بنانے کے لیے پروگرامز متعارف کرانا خوش آئندہے۔ان خیالات کا اظہار محکمہ سوشل ویلفیئر کے ادارہ صنعت زار کے منیجر رانا محمود جاوید نے ’’اے پی پی‘‘ سے بات چیت کے دوران کیا۔

انہوں نے کہاکہ اس وقت 157بچیاں ادارے میں مختلف تربیتی کورسز میں ہنر مندانہ تربیت حاصل کررہی ہیںجبکہ حکومت پنجاب کی ہد ایت پر ادارے میں جاری تربیتی کورسزمیں فائن آرٹس کابھی اضافہ کیاگیا ہے۔ انہوںنے مزید کہاکہ جیسے ہی فائن آرٹس میں بچیوں کی تعداد15کے قریب ہوگی اس کا اجراء کردیا جائیگا۔ انہوں نے کہاکہ جنوبی پنجاب کی خواتین تعلیم کے ساتھ ساتھ ہنر مند بننے اوزاپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے کیلئے آگے بڑھ رہی ہیں اورصنعت زار جیسے ادارے خواتین کو انتہائی کم فیس لے کر تربیت دے رہے ہیںتاکہ وہ ہنرمند بن کر روزگار کما سکیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ بہت جلد خواتین کوا دارے میں آنے کیلئے ٹرانسپورٹ بھی مہیا کی جائے گی جبکہ ایڈوائزری کمیٹی کے نئے ممبران کے نام ہیڈ آفس لاہور بھجوادیئے گئے ہیں تاہم تاحال ایڈوائزری کمیٹی کے نئے ممبرز کانوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا۔