گو جر ہ،بدنا م زمانہ منشیات فروش گرفتار ،بھاری مقدار میں منشیا ت برآمد

منگل 17 اکتوبر 2017 19:31

گو جر ہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2017ء) صدر پو لیس نے نواحی گائوں سے بدنا م زمانہ منشیات فروش گرفتار کر کے بھاری مقدار میں منشیا ت برآمد کر لی ۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطا بق صدر پو لیس گو جر ہ نے اپنے مخبر خاص کی اطلاع پر نواحی چک 422ج ب میں چھاپہ مار کر بدنام زمانہ منشیات گروش وحید عرف سنی کو رنگے ہاتھوں منشیا ت فروخت کر تے گرفتار کر کے اس کے قبضہ سی14سو پچاس گر ام چرس اور بکری کی رقم دس ہزار روپے برآمد کر کے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ۔

’’این این آئی‘‘کے مطابق پٹرولنگ پولیس چک419ج ب موچیوالہ روڈ نے دوران گشت چک منہد ی آباد کے رہائش خالد مسیح کو مشکوک حالت میں موٹر سائیکل پر جاتے روکا تو اس کے قبضہ سے دس لیٹر شراب برآمد ہو ئی جس پر بھی تھانہ صدر نے ایک مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :