گوجرہ، دوسال قبل قاتلانہ حملہ میں زخمی ہونے والا شخص دم توڑ گیا

منگل 17 اکتوبر 2017 19:31

گوجرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2017ء) دوسال قبل قاتلانہ حملہ میں زخمی ہونے والا شخص دم توڑ گیا۔تفصیلات کے مطابق دو سال قبل 15جون 2015ء کو قیصر محمود اور دلاورعرف صابی ساکن434ج ب گوجرہ موٹر سائیکل پر سوار اپنے گائوں جا رہے تھے کہ راستہ میں مخالفین نے فائرنگ کرکے قیصر محمود عرف مٹھو اور دلاور عرف صابی کو اندھا دھند فائرنگ کرکے شدید زخمی کر دیا تھا جس کے نتیجہ میں دلاور عرف صابی شدید زخموں کی تا ب نہ لاتے ہوئے موقعہ پر دم توڑ گیا تھا جبکہ قیصر محمود فائرنگ سے شدید زخمی ہو گیا تھا۔

زخمی قیصر محمود عرف مٹھو پہلے دن سے ہی زیر علاج تھا کہ گذشتہ روز و ہ دم توڑ گیا۔جس کاتھانہ صدر پولیس گوجرہ نے دو سا ل قبل مقدمہ نمبر 308/15درج کیا تھا اور تفتیش کرکے چالان عدالے میں جمع کروایا تھا۔

(جاری ہے)

پولیس نے مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی ہے اور مقتول قیصر محمود عرف مٹھو کو نماز جناز کی ادائیگی کے بعد گائوں میں سپرد خاک کر دیا ہے۔

جبکہ تھانہ صدر پولیس نے مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔مقدمہ کے تفتیشی انسپکٹرشاہد نے ’’این این آئی‘‘ کو بتایا کہ مقتول کا پوسٹ مارٹم کر لیا گیا ہے اور پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد پولیس اپنی کارروائی کے مزید آگے بڑھائے گی۔واضح رہے کہ مقدمہ میں مدعی کی طرف سے پان چ ملزمان وقار ولد عبدالغفور،عرفان عرف بھولا ،اسلام،مبشر،عدنان کو نامزد کیا تھا۔مذکورہ نامزد ملزمان میں سے عدالت نے بعد ازسماعت ملزمان مبشر اور اسلام کو بری کر چکی ہے جبکہ دیگر ملزمان کو عدالت نے سزا سنا دی۔پولیس مصروف کارروائی ہے۔

متعلقہ عنوان :